ٹیک/خبریں/۲۰۲۱/۳۱
Appearance
From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Tech/News/2021/31 and the translation is 100% complete.
ٹکنیکی خبر کے ہفتہ وار خلاصے آپ کو سافٹ وئیر کی حالیہ تبدیلیوں کی نگرانی میں مدد دیتے ہیں جو آپ اور آپ کے ساتھی وکیمیڈینز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سبسکرائب کریں، شراکت اور رائے دیں۔
Other languages:
تازہ ترین ٹیک خبریں ویکی میڈیا ٹیکنیکل برادری کی جانب سے۔ مہربانی کرکے دوسرے صارفین کو ان تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں۔ تمام تبدیلیاں آپ کو متاثر نہیں کریں گی۔ ترجمہ دستیاب ہیں۔
حالیہ تبدیلیاں
- اعلی درجے کی شے اگر آپ کی وکی
<div class="mw-content-ltr">
یا<div class="mw-content-rtl">
جیسے مارک اپ بغیر مطلوبہdir
وصف کے استعمال کرتی ہے، تو یہ ۲ ہفتوں میں مزید کام نہیں کریں گے۔ ایک قلیل مدتی حل ہے جسے آپ کی مقامی وکی کے Common.css صفحے میں شامل کیا جا سکتا ہے، جس کی وضاحت T287701 میں کی گئی ہے۔ اب سے، تمام استعمالات میں مکمل صفات شامل ہونی چاہئیں، مثال کے طور پر:<div class="mw-content-ltr" dir="ltr" lang="en">
یا<div class="mw-content-rtl" dir="rtl" lang="he">
۔ یہ کچھ دوسرے HTML ٹیگز پر بھی لاگو ہوتا ہے، جیسےspan
یاcode
۔ آپ اپنی ویکی پر موجودہ مثالیں تلاش کر سکتے ہیں جن کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، T287701 پر دی گئی ہدایات کا استعمال کرتے ہوئے۔ - یاد دہانی: وکیمیڈیا نے پرانے فرینوڈ نیٹ ورک سے لبرا چیٹ آئی آر سی نیٹ ورک پر منتقل کیا ہے۔ مقامی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کیا جانا چاہیے۔
مسائل
- پچھلے ہفتے، تمام وکیوں کو سست رسائی تھی یا ۳۰ منٹ تک رسائی نہیں تھی۔ روسی ویکی خبر پر مضامین کی متحرک فہرستیں بنانے میں ایک مسئلہ تھا، ۳ دن کے دوران ۲۰۰۰۰۰ سے زیادہ نئے مضامین کی بڑی تعداد میں درآمد کی وجہ سے، ڈیٹا بیس کے مسائل پیدا ہوئے۔ پریشان کن خصوصیت کو اُس ویکی پر غیر فعال کر دیا گیا ہے اور ڈویلپرز یہ گفتگو کررہے ہیں کہ کیا اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ [1] [2]
اس ہفتے کے آخر میں تبدیلیاں
- بصری ایڈیٹر یا ۲۰۱۸ ویکی ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال کرتے ہوئے کسی صفحے میں لنکس شامل کرتے وقت، غیر واضح صفحات اب صرف تلاش کے نتائج کے نچلے حصے میں ظاہر ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صارفین اکثر غیر واضح صفحات سے لنک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ [3]
- بار بار آنے والی شے میڈیاویکی کا نیا ورژن ٹیسٹ وکیوں اور MediaWiki.org پر 3 اگست سے ھوگا۔ یہ نان ویکی پیڈیا وکیز اور کچھ وکیپیڈیا پر 4 اگست سے ہوگا۔ یہ تمام ویڈیو پر 5 اگست سے ھوگا (کیلنڈر)۔
مستقبل میں تبدیلیاں
- انڈروئد کے لیے ویکیپیڈیا ایپ کی ٹیم ایپ میں مواصلات پر کام کر رہی ہے۔ ڈویلپر اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ دوسرے صارفین سے کیسے بات کی جائے اور اطلاعات حاصل کی جائیں۔ آپ مزید پڑھ سکتے ہیں۔ وہ ایسے صارفین کی تلاش میں ہیں جو منصوبوں کا ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی بھی صارف جس کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے اور وہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تیار ہے وہ ایسا کر سکتا ہے۔
- Discussion tools کے لیے بیٹا خصوصیت آنے والے ہفتوں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ آپ مزید وکیوں پر ایک ٹاک پیج پر انفرادی حصوں کو سبسکرائب کرنیں کے قابل ہوں گے۔ آپ ٹاک پیج کے یو آر ایل (مثال) کے اختتام پر
?dtenable=1
شامل کر کے اس کا ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔
ٹیک خبر ، ٹیک خبر مصنفین نے لکھی ہوئی اور بوٹ نے چھپائی۔ شراکت • ترجمہ • مدد حاصل کریں • رائے دیں • سبسکرائب کریں یا ان سبسکرائب کریں۔